Hans Raj Hans Accepted Islam

Hans Raj Hans Converted to Islam

raj-hans-accepted-islam

Lahore: Indian famous singer Hans Raj Hans has confirmed media reports in which it was mentioned that the singer has embraced Islam.

According to a report published in newspaper, the singer said his name would be Mohammad Yousuf for now but he cleared that he will maintain his name ‘Hans Raj Hans’ for singing industry.

He said he has got the Islamic education very closely and started reading of Holy Quran and gradually began to understand the essence of the divine revelation. I listened to the call of my heart and decided to embrace Islam.”

We should follow the teaching of Islam as it is a Religion of Love and Peace, he added.

Raj further said that he felt proud to become a Muslim, adding that he wanted to visit Madinah as early as possible.

He emphasized both India and Pakistan to resolve all the problems with dialogue as it was the wish of the people of both the countries.

بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس نے اسلام قبول کرلیا، مدینہ منورہ جانے کی خواہش

 لاہور: بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس نے اسلام قبول کرنے کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے مدینہ منورہ جانے کی  خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اسلام قبول کیا اور اب میرا نام محمد یوسف ہے، ہنس راج ہنس 

لاہور میوزیم میں مقامی خبر خبررساں ادارے +سے بات کرتے ہوئے گلوکار ہنس راج ہنس نے کہاکہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اسلام قبول کیا اور اب میرا نام محمد یوسف ہے لیکن گلوکاری کے شعبے میں میرا نام ہنس راج ہنس ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام کا انتہائی قریب سے مطالعہ کیا اور ہم نے اپنے بزرگوں سے جو کچھ سنا اس کے بعد میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور آج مجھے اس پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے مسلمان ہونے کے بعد جو سکون ملا اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔

ہنس راج نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیئں دونوں ممالک کے عوام امن چاہتے ہیں اور امن کے ذریعے ہی دونوں ملکوں میں تعلقات کی بہتری اور مسائل کا حل ممکن ہو سکتا ہے۔

قبل ازیں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ہنس راج ہنس نے کہاکہ میوزک کا طالب علم ہوں اور ہر وقت سیکھنے کی جستجو میں رہتا ہوں۔ سیاست مجھے سمجھ نہیں آتی تاہم موسیقی میرا سبجیکٹ ہے اور پاکستان آکر بہت خوشی محسوس کرتا ہوں، بالی ووڈ سے امریکا تک دولت شہرت حاصل کی لیکن اب اپنی زندگی آخرت سنوارنے کیلئے گزارنا چاہتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ہنس راج ہنس نے کہاکہ ممبئی میں ہونے والے پاکستانی لال بینڈ پر حملے کی مذمت کرتا ہوں امن کا پرچار کرنے والے اپنے مہمان کے ساتھ ایسا نہیں کرتے میں اس واقعے پر بہت شرمندہ ہوں اور پاکستانیوں سے معافی مانگتا ہوں

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

___________________________________________________________________